پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی جو دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب ہوئے تھے کورونا کا شکار ہو گئے ہیں–
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے اس حوالے سے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ تینوں کرکٹ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ایک دن پہلے راولپنڈی میں ہوا تھا-
تفصیلات کے مطابق جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں حارث روؤف, شاداب خان اور حیدر علی نامی کرکٹرز شامل ہیں-
پی سی بی نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے دو کرکٹ کھلاڑیوں کے کورونا ٹہسٹ منفی آئے ہیں- جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آیا ہے ان میں فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر عماد وسیم شامل ہیں- یہ دونوں کرکٹرز جنہیں دورہ انگلیڈ کے لئے منتًب کیا تھا لاہور میں 24 جون کو رپورٹ کریں گے–
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ جن تین کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان تینوں کو آئیسولیشن میض رہنے کی ہدایت کی گئی ہے- جبکہ دونوں کھلاڑی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے چوبیس جون کو لاہور سے رپورٹ کریں گے-
واضح رہے کہ سوموار کو دیگر کھلاڑیوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے– تفصیلات کے مطابق شان مسعود, سرفراز احمد, اسد شفیق اور فواد عالم کے کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل کراچی میں لئے گئے ہیں- ان کے علاوہ بیٹنگ کوچ یونس خان اور سہیل خان نے بھی ٹیسٹ سیمپل دئیے- مزید برآں لاہور میں جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے گئے ان میں کپتان اظہر علی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی اور عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوئے جن کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے-
پی سی بی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں کے اینٹی باڈی ٹیسٹ بھی لئے گئے گئے ہیں جبکہ قومی کرکٹ کے کھلاڑیوں اور دیگر عملے کی دوبارہ ٹیسٹنگ 25 جون کو لاہور میں ہو گی-
یاد رہے کہ شعیب ملک کا کورونا ٹیسٹ ہونا ابھی باقی ہے- ان کا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا-