جون 16 2020: (جنرل رپورٹر) ملک کے بیس شہر خطرناک قرار دے دئیے گئے اور ان شہروں کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے- کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی گھمبیر صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپعیشن سینٹر نے تجویز پیش کی ہے کہ ملک کے 20 بڑے شہروں میں سخت اقدامات کئے جائیں
کورونا سے متاثر ہونے والے 20 شہروں میں لاہور,اسلام آباد, کوئٹہ, فیصل آباد, ملتان, گجرات, گوجرانوالہ, سیالکوٹ, حیدرآباد, سکھر, لاڑکانہ, خیرپور, ڈی جی خان, گھوٹکی, سوات, مالاکنڈ, مردان اور دیگر شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق لاہور کے دس علاقوں کو آج رات 12بجے سیل کر دیا جائے گا- اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ اشیائے خوردونوش اور میڈیکل سٹور کی دکانیں سیل کردہ علاقوں میں بھی کھلی رہیں گی- متاثرہ علاقوں کو کم از کم دو ہفتوں کو لئے سیل کیا جائے گا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کہتے ہیں کہ کورونا معاملات سب کے سامنے ہیں اعدادو شمار دکھانے کا مقصد قوم کو یہ بتایا ہے کہ وہ خود کو حالات کے لئے تیار کر لیں- نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متاثرہ 20 شہروں کی نشاندہی کی ہے وہاں سختی کی جائے گی اعت مخصوص علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ زیادہ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی ٹیسٹنگ, ٹریسنگ, اور قرنطینہ وغیرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے
زرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان بیا شہروں میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مخصوص متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کء علاقوں جی نائن 2 اور 3 میں تین سو سے زائد کورونا کیسز موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ آئی 8,10, غوری ٹاؤن, بہارہ کہو , جی 6 اور 7 کے علاقوں نیو ہاٹ اسپاٹ ہیں جہاں تیزی سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے- جاری کردہ رپورٹ میں نشاندہی کئے گئے علاقوں میں سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
سرگودھا میں ضلع کے 14 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ خیرپور میں بھی 6 علاقے سیل کر دئیے گئے ہیں یہ اقدامات کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بننے والے علاقوں میں کئے جارہے ہیں
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور کے 10 علاقوں کو سیل کر رہے ہیں جن کی کم از کم مدت دو ہفتے تک ہو گی-یہ علاقے آج رات 12 بجے تک سیل کر دئیے جائیں گے-ان علاقوں میں. شاہدرہ, شاد باغ, ہربرنس پورہ, نشتر ٹاؤن, علامہ اقبال ٹاؤن, والڈ سٹی اور مزنگ کے کچھ علاقے شامل ہیں