جون 13 2020: (جنرل رپورٹر) مختاریا.. بات بڑھ گئی ہے- ندیم افضل چن جو وزیر اعظم کے ترجمان ہیں ان کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ کسی نامعلوم مختارے سے کہہ رہے تھے کہ گھر میں بیٹھو کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں مگر حکومت بتا نہیں رہی– ان کی اس بات کا سوشل میڈیا پر خوب ٹرینڈ چلا- حال ہی میں خبر آئی کہ اس "مختارے” کا کورونا ٹیسٹ پزیٹو آ گیا ہے
ندیم افضل چن کی جانب سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ مختاریا میں کورونا کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے- ندیم افضل چن کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے مختارے کو بہت سمجھایا لیکن پھر بھی عید کے دنوں میں انہوں نے کچھ بےاحتیاطیاں کیں جس کے نتیجے میں انہیں کورونا کے مرض نے آ لیا اور فی الوقت وہ گھر پر ہی آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق 8 منٹ اور 28 سیکنڈ پر مشتمل اپنے وڈیو بیان میں اپنے دوست مختارے کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد لوگوں سے اپیل کی ہے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں- انہوں نے وڈیو کے آخر میں اپنے دوست مختارے کی وڈیو بھی سینڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے چن صاحب کے کہنے پہ کافی احتیاط کی لیکن پھر بھی کورونا کا شکار ہو گیا
مختارے نے لوگوں سے سنجیدہ ہو کر اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جن جی کی باتوں کو سیرئیس لیں- ماسک پہنیں- خود بھی بچیں اور لوگوں کو بھی اس عالمی وباء سے بچائیں
واضح رہے کہ ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوست مختارے سے کہہ رہے تھے کہ مختاریا بات بڑھ گئی ہے گھر کے اندر بیٹھو اور بچوں کو بھی باہر مت نکلنے دو- انہوں نے اپنے دوست مختارے کو سمجھانے اور احتیاطی تدابیر کے لئے مائل کرنے کے لئے کہا کہ کم از کم ہزاروں لوگ مر رہے ہیں مگر حکومت یہ بات بتا نہیں رہی- جس کے بعد سوشل میڈیا پر خوب میمز بنیں اور اس پر طنز و مذاح جاری رہا
وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے دوست مختارے کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کر دی ہے اور وڈیو بیان میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے