جون 10 2020: (جنرل رپورٹر) پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم کر دیا گیا ہے- پی سی بی کا اس متعلق کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے قبل کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے بگڑتے معاملات کے سبب یہ کیمپ ختم کیا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے- وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بہت سے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے
پی سی بی زرائع کا کہنا ہے کہ ہماری انگلش کرکٹ بورڈ ای سی بی سے انگلینڈ میں اضافی ٹریننگ سیشن سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے– انہوں نے بتایا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جولائی کے شروع میں ہی انگلینڈ بھیجنے پر بھی بات چیت جاری ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ زرائع نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹنگ اور اس جیسے معاملات سے متعلق انگلینڈ روانگی سے قبل اطلاع دے دی جائے گی جبکہ ٹریننگ شیڈیول بھی فائنل ہونے پر اس سے آگاہ کر دیا جائے گا
تمام کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گراؤنڈز میں ٹریننگ سیشن منعقد نا کریں کیونکہ کورونا معاملات کے سبب سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے– ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے