جون 08 2020: (جنرل رپورٹر) سعودیہ عرب کی حکومت نے انٹرنیشنل پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ریاض شہر کے کنگ خلاد ائیرپورٹ سے پروازوں کا آغاز ہو گا
تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے جو کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث موخر کی گئی تھیں
ریاض ائیرپورٹ زرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے ریاض ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز متعلق سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے
بین الاقوامی پروازوں کا آغاز سعودیہ عرب کے شہر ریاض کے کنگ ائیرپورٹ سے ہو گا
زرائع کے مطابق مسافر اور عملہ پر ائیرپورٹ اور جہاز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے
سعودی حکام کے مطابق جو لوگ سعودیہ عرب سے کسی ملک جانا چاہتے ہیں یا سعودیہ عرب واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اس آپریشن سے فائدہ اٹھا کر بکنگ کروا سکتے ہیں
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث سعودیہ عرب نے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ منتقطع رکھا تھا جسے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا