جون 06 2020: (جنرل رپورٹر) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے صرف ماسک پہننا کافی نہیں ہے- بلکہ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہونا ہو گا
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ صرف ماسک کا استعمال کورونا وائرس سے نہیں بچا سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر بھی کرنا ہوں گی جیسے سماجی فاصلہ رکھنا, ہاتھ صاف کرنا اور پبلک مقامات میں صحت کو اہمیت دینی ہو گی
انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی جگہ سماجی فاصلہ ممکن نا ہو یا عمل پیرا نا ہو رہا ہو تو لوگ ماسک پہننے کی حوصلہ افزائی کریں کچھ بھی نا کرنے سے کچھ ہونا بہتر ہے- انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات, ٹرانسپورٹ, دکانوں اور مجمع میں چہرے پر ماسک لازمی پہنیں جبکہ وہ عملہ جو کلینکس میں کام کر رہا ہے اسے بھی ماسک لازمی پہننا چاہیے
ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا کہ ماسک ایسا ہو کہ جس کی کم از کم 3 تہیں ہوں اور 60 برس سے زائد عمر والے بزرگ یا بیمار افراد کو چاہیے کہ میڈیکل ماسک پہنیں
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے وقتہ فوقتا ہدایات جاری ہوتی رہتیں ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او نے اب خبردار کیا ہے کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا نہیں رکے گا بلکہ ہمیں دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہونا ہو گا– انہوں نے کہا ہے ماسک میں تہیں ہونی چاہیے اور بزرگ بچوں اور بیمار افراد کو بالخصوص میڈیکل ماسک پہننے کی تلقین کی گئی ہے