جون 05 2020: (جنرل رپورٹر) لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب نہیں کہ ایس او پیز پر عمل نا کیا جائے- لاہور میں ماسک نا پہننے پر چالان کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے- لاہور انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد نے بتایا ہے کہ لاہور شہر میں بغیر ماسک کے ڈرائیونگ کرنے والے احباب کے خلاف چالاب جاری کیا جائے گا- ماسک پہننا ہر شخص کے لئے ضروری ہو گا
ترجمان کے زرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے کاروائی کرنے اور عمل درآمد کروانے کے لئے سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اس حکم پر عمل درآمد کروانے کے لئے کام کریں گی- انہوں نے بتایا کہ یہ 8 مشترکہ ٹیمیں لاہور کے مختلف مقامات پر کورونا ایس او ہیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گی
چیف ٹریفک آفیسر نے واضح کیا کہ اگر گاڑی میں ایک سے زائد افراد بیٹھے ہوں تو سب کے لئے ماسک پہننا ضروری ہو گا- اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں کی جائے گی
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کرنے پر غور شروع کر دیا ہے– لاک ڈاؤن میں دوبارہ سختی کرنے کے فیصلے پر غور کورونا کیسز کی بڑھتی شرح پر کیا گیا ہے- تاہم اس متعلق ابھی تک ختمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے جبکہ پنجاب حکومت بے صوبہ بھر میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے مختکف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں