جون 01 2020: (جنرل رپورٹر) وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول, مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا ردو بدل کر دیا گیا ہے– تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا ہے- پیٹرولیم مصنوعات میں تبدیلی کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں فی لیٹر سات روپے اور 6 پیسے کی کمی کی گئی ہے جبکہ ہونے والی اس کمی کے بعد پیٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے جس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو چکی ہے جبکہ اس میں مجموعی طور پر 9 روپے 37 پیسے کی کمی کی گئی ہے- مزید برآں یہ کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے
وزارت داخلہ کے ہونے والے حالیہ اعلامیے میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے
جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 80 روپے پندرہ پیسے ہو گئی ہے- حالیہ اضافے میں 5 پیسوں کا اضافہ کیا گیا ہے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں اب ہمسایہ ممالک سے بھی نیچے آ چکی ہیں- بھارت نیپال پنگلہ دیش ان سب ممالک میں پاکستان سے مہنگا تیل فروخت ہو رہا ہے جبکہ ہم نے ان دنوں میں بڑی نمایاں کمی کر دی ہے- وزیر اعظم عمران خان نے یہ بیان پیٹرول کی نئی قیمتوں کی اطلاع دیتے وقت کیا- جبکہ وزیر اعظم عمران نے سوشل میڈیا رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ان خیالات کا اظہار کیا