جون 01 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث تقریبا ڈھائی ماہ کی بندش کے بعد آج مسجد نبوی شریف کو عام نمازیوں کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لئے کھولنے کی اجازت دے دی ہے مگر ایس او پیز کا خیال لازمی رکھنا ہو گا
زرائع کے مطابق گزشتہ روز مسجد نبوی میں ہونےوالی فجر کی اذان معمول سے ہٹ مر تھی جبکہ اذان سے پہلےنمازی جوق در جق مسجد میں آئے جہاں حفاظتی انتظامات کے تحت طبی عملے کی جانب سے ان کا درجہ حرارت چیک کیا گیا
مسجد نبوی شریف میں فی الحال احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد نبوی میں مجموعی گنجائش کے مقابلے میں صرف چالیس فیصد نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں- مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جائے نماز ساتھ لائیں وضو گھر سے کر کے آئیں جبکہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کا بھی کہا گیا ہے- مسجد نبوی شریف کے ساتھ ساتھ سعودیہ عرب میں قائم باقی مساجد میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ نماز باجماعت کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم مسجد الحرام میں اب تک عام نمازیوں کو نماز کی اجازت نہیں ہے نا ہی طواف کا سلسلہ عام مسلمانوں کے لئے کھولا گیا ہے
ہاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر سعودیہ عرب کی حکومت نے تمام مساجد بشمول مسجد نبوی شریف اور حرم مکہ کو نماز باجماعت کی پابندی سے روک دیا تھا جس کے تقریبا ڈھائی ماہ بعد گزشتہ روز تمام مساجد بشمول مسجد نبوی شریف میں عام نمازیوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم حرم مکہ میں پابندی بدستور قائم ہے
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کو بھی تقریبا دو ماہ کی پابندی کے بعد عام نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے- زرائع کے مطابق مسجد اقصی میں آنے والے تمام نمازیوں کے لئے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے
یاد رہے کہ مسجد اقصی بھی کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے باعث نمازیوں کے لئے بند کی گئی تھی