مئی 29 2020: (جنرل رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم مے بالنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وجہ ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا ہیک ہونا اور اس کا غلط استعمال ہے
تفصیلات کے مطابق وقار یونس کی جانب سے سوشل میڈیا رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہی ایک وڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بات انتہائی افسوس کے ساتھ کہنی پڑ رہی ہے کہ کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹویٹر کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک انتہائی نازیبا وڈیو کو بھی لائک کیا ہے
ان کے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کے اعلان پر مشتمل وڈیو بیان کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے
انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ایسی حرکت کا ہونا ان کے لئے اور ان کے اہلخانہ کے لئے بھی افسوسناک, شرمناک اور تکلیف دہ ہے– انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے لہذا یہ امید نہیں کہ ایسا کرنے والا شخص سدھرے گا یا اپنی حرکتوں سے باز آئے گا- لہذا میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کو الوداع کروں اور آئیندہ سے میں اس کو استعمال نہیں کروں گا
مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ میں تو یہی سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا ایک دوسرے سے آگاہ رہنے اور رابطہ رکھنے کا ایک زریعہ ہے لیکن بار بار اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد یہ فیصلہ کر لیا ہے اب سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا
آخر میں انہوں نے اپنے چاہنے سے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو میرے اس فیصلے سے تکلیف ہوئی میں معزرت خواہ ہوں
ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص پہلے بھی ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر چکا ہے لہذا انہیں نہیں لگتا کہ وہ سدھرے گا سو وہ خود ہی ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کو الوداع کر رہے ہیں تا کہ کسی کو مزید پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے