مئی 23 2020: (جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر کرکٹ کو بحال کرنے کے لئے ایس او پیز پر مشتمل گائڈلائنز جاری کر دی ہیں
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گائڈلائنز کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کس کامیابی کا جشن منانے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے پر پابندی ہو گی- مزید برآں ہائی فائیو پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے
آئی سی سی کی جانب سے جمعہ کے روز سولہ صفحات پر مشتمل "آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈلائنز” کے نام سے ایس او پیز جاری کئے گئے- جاری کی گئی گائڈلائنز میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کوئی بھی بولر گیند چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال نہیں کر سکے گا
دستاویزات کے مطابق آئی سی سی رولز میں لکھا ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے سے فیصلہ رکھیں گے اور کسی قسم کی ایسی ایکٹویٹی نہیں کر سکیں گے جس میں باڈی کنٹیکٹ ہو- تمام کھلاڑی اپنا سامان بھی الگ رکھیں اور پانی سمیت کسی قسم کی اشیاء کا تبادلہ نہیں ہو گا
بولرز کو کی گئی ہدایات میں شامل ہے کہ وہ گینڈ کو چھونے کو بعد ہاتھ اپنے چہرے پہ مت لگائیں اور ہینڈ سیناٹائزر کا استعمال کریں- دی گئی ریگولیشنز میں لکھا ہے کہ امپائر دستانے پہن کر گیند کو چھو سکتے ہیں- کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے دوران کم از کم ایک میٹر فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے
انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام گائڈلائنز میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کی رہنمائی کے مطابق مرتب کی گئی ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ ہر ٹیم کے ساتھ ایک چیف میڈیکل آفیسر ہونا چاہیے جو کھلاڑیوں کو مزید بہتر رکھ سکے
میڈیکل بورڈ نے ایک اور سفارش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو 14 روز قنرطینہ میں رکھا جائے اور کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں کھیلنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا جائے
مزید برآں مشورہ دیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڈی چارٹڈ فلائٹس میں سفر کریں جبکہ ہر کھلاڑی کے لئے رہائش کے لئے الگ کمرہ ہو اور ایک ٹیم ایک ہی فلور پر قیام پذیر ہو