مئی 12 2020: (جنرل رپورٹر) ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے, حکومتی جماعت تِریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے خبردار کر دیا
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ 20 تاریخ کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن نا کرنا پڑ جائے– انہوں نے کہا کہ 50 روز بعد متفقہ مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا
ملک کے چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کر دیا گیا ہے جبکہ چھوٹی تمام دکانیں کھولنے کی اجازت مل چکی ہے
گزشتہ روز ملک کے صوبہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں کے بازاروں میں بے تحاشہ رش دیکھنے کو ملا ہے جبکہ کسی قسم کی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے- ایسے میں اگر کورونا کیسز بڑھتے ہیں تو حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن بھی کر سکتی ہے
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت نے کورونا کے حوالے سے کیا ہی کیا ہے- جبکہ پیپلیز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ کی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لاہور اور سیالکوٹ کی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جن کا ٹیکس ہے انہی پر نہیں لگ رہا ہے
ن لیگ کے رہنما اطاتارڑ نے کہا کہ پچاس ہزار سے زائد جو ٹیسٹ ہوئے وہ سب ن لہگ دور کی بنی لیبارٹریز میں ہوئے تحریک انصاف نے کیا کیا ہے
پروگرام میں کورونا کو لے کر سیاسی معاملات پر کافی گرما گرمی رہی تاہم ملک بھر کے ماہرین کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اگر عوام نے عقلمندی کا مظاہرہ نا کیا اور احتیاطیِ نا برتیں تو حکومت کو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا
وزیر اعظم عمران خان نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان وقت کہا تھا کہ اب عوام کی ذمہ داری ہے وہ احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھے- اگر کیسز بڑھے تو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے میں مجبور ہو سکتے ہیں
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی آج کاروبار کھول دیا گیا ہے- چھوٹی دکانوں کو ہفتے میں 5 دن کھلنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ہفتہ اتوار کاروبار بند رہے گا- ملک کے کسی بھی حصے میں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جا رہے- مزید برآں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی رہے گی