اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

سندھ حکومت کا جعلی ٹیسٹنگ کٹس سے کورونا مثبت لانے کا انکشاف

بلال رشید by بلال رشید
مئی 11, 2020
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
سندھ حکومت کا جعلی ٹیسٹنگ کٹس سے کورونا مثبت لانے کا انکشاف

مئی 11 2020: (جنرل رپورٹر) سندھ حکومت جعلی کورونا ٹیسٹنگ کٹا کا استعمال کرنے لگی, معاملہ سامنے آنے پر سندھ حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیماکریٹک الائنس جی ڈی اے نے پیر جوٹھ کے علاقے میں ہونے والی سرکاری ٹیم کی جانب سے کورونا ٹیسٹس رپورٹس کو جعلی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی سندھ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا ہے

زرائع کے مطابق مقامی ایم پی اے راشد شاہ زہری کا سرکاری ٹیم نے کورونا ٹیسٹ کیا جسے مثبت قرار دے دیا گیا جبکہ ایم پی اے راشد شاہ زہری نے اپنا ٹیسٹ جب کسی نجی ادارے سے کروایا تو وہ منفی آیا

جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کہا یے کہ ایم پی اے راشد شاہ راشدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت کسی اچھے خاصے منصوبے کے تحت لایا گیا ہے- سندھ حکومت عوام کو بےوقوف بنانا چاہ رہی ہے یہ لوگ ہاکستان کی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ پیر جوٹھ میں کئے گئے ٹیسٹ جعلی ثابت ہو چکے ہیں- یہ صوبائی حکومت کی وفاق اور پاکستان کے ساتھ دشمنی کا ثبوت ہے

جی ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آخر کیا سوچ کر انہوں نے پیر پگاڑا کے خانوادے کو حراساں کرنے کی کوشش کی ہے اور جعلی ٹیسٹ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ زرداری اور اس کی پارٹی جلد اپنے ہتھکنڈوں سمیت دفن ہو جائے گی- سردسر عبد الرحیم نے کہا کہ اب ہم سمجھ چکے ہیں کہ سندھ حکومت اپنے ساتھ پاکستان کو بھی ڈبونا چاہتی ہے- اگر ڈوبے گی تو زرداری لیگ ڈوبے گی اور پاکستان تاقیامت زندہ و جاوید رہے گا

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کے وکیل انتیزار پنجوتھا واپس گھر پہنچ گئے

دوسری جانب سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے- وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کاروباری سرگرمیاں جمعہ ہفتہ اتوار کے علاوہ باقی ایام میں صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی- جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کاروباری حضرات کو اپنی دکانیں 4 بجے بند کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ وہ شام 5 بجے سے شروع ہونے والے سخت لاک ڈاؤن سے پہلے ہی گھروں تک پہنچ سکیں- شام 4 سے 5 بجے تک ایک گھنٹہ کا وقفہ دکان بند کر کے باآسانی گھر تک پہنچنے کے لئے رکھا گیا ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

چولستان جیپ ریلی 2026 کے نتائج خالد حمید اور سلمیٰ مروت فاتح

چولستان جیپ ریلی 2026 کے نتائج: خالد حمید اور سلمیٰ مروت فاتح

فروری 16, 2026
کیا وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی ہے؟

کیا وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی ہے؟

فروری 16, 2026
نادرا نے 'نشان پاکستان' کا آغاز کر دیا ایک متحد ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم

نادرا نے ‘نشان پاکستان’ کا آغاز کر دیا: ایک متحد ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم

فروری 14, 2026
حکومت نے PAVE سکیم کے تحت ای-بائیک اور رکشہ سبسڈی کا عمل تیز کر دیا

حکومت نے PAVE سکیم کے تحت ای-بائیک اور رکشہ سبسڈی کا عمل تیز کر دیا

فروری 14, 2026
سویں فیض فیسٹیول کا لاہور میں شاندار آغاز: منفرد ویژول آرٹ شو

دسویں فیض فیسٹیول کا لاہور میں شاندار آغاز: منفرد ویژول آرٹ شو

فروری 14, 2026
Xiaomi Poco X8 Pro Max پاکستان میں قیمت 9000mAh بیٹری والا پاور ہاؤس

Xiaomi Poco X8 Pro Max پاکستان میں قیمت: 9000mAh بیٹری والا پاور ہاؤس

فروری 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

چولستان جیپ ریلی 2026 کے نتائج خالد حمید اور سلمیٰ مروت فاتح

چولستان جیپ ریلی 2026 کے نتائج: خالد حمید اور سلمیٰ مروت فاتح

فروری 16, 2026
کیا وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی ہے؟

کیا وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی ہے؟

فروری 16, 2026
نادرا نے 'نشان پاکستان' کا آغاز کر دیا ایک متحد ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم

نادرا نے ‘نشان پاکستان’ کا آغاز کر دیا: ایک متحد ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم

فروری 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔