مئی 08 2020: (جنرل رپورٹر) اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان ہو گیا
زرائع کے مطابق ایل این جی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی جس کی منظوری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے دے دی ہے
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں 2.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کی کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے
زرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے مئی مکے لئے سوئی نادرن اور سدرن سسٹمنز پر نئی قیمت کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں قیمت کی کمی کے بعد نئی پرائس بتائی گئی ہے
نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی مئی کی قیمتوں پر ہو گا
نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت بھی 1.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے سستی کی جا چکی ہے- جبکہ نوٹیفیکیشن میں تحریر ہے کہ سوئی سدرن کی نئی قیمت جو ایل این جی کی ہو گی وہ 7.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے مقرر کی گئی ہے
یاد رہے کہ پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی نئی قیمتوں کے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے
نوٹیفیشن کے مطابق ان قیمتوں میں کمی کا اطلاق مئی میں ہو گا