مئی 07 2020: (جنرل رپورٹر) حکومتی زرائع کے مطابق سال 2020-21 کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں– جبکہ اس متعلق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم سے آئیندہ سال بجٹ متعلق بریفنگ طلب کر لی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خاص ہدایت پر وفاقی حکومت کی طرف سے سال 2020-21 کے بجٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس متعلق وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی
زرائع کے مطابق آئیندہ سال بجٹ متعلق ایک ہفتے دوران وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کی جانب سے بریفنگ دئیے جانے کا امکان ہے
زرائع کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے سلسلے میں چونکہ عام آدمی زیادہ متاثر ہوا ہے لہذا اسے ریلیف دیا جائے گا جبکہ انڈسٹری شعبے کو بھی اس سلسلے میں ریلیف ملنے کا امکان ہے
دوسری جانب پاکستان کے ادارے ایف بی آر کی جانب سے آئیندہ بجٹ میں امیر لوگوں پر سپر کورونا ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے- ایف بی آر کے ایک اعلی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کورونا وائرس کے باعث دولت ٹیکس لگانے کا سوچ رہے ہیں اس سے عام آدمی کو ریلیف دینے میں مدد ہو گی- اس میں امیر لوگوں سے ٹیکس لے کر غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا جبکہ امیر لوگوں میں تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار دونوں طبقے شامل کئے جائیں گے
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث اس سال پاکستان کو تاریخی بجٹ کے خسارہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- ملک کے بیشتر شعبوں کے بند ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت شدید مالی نقصان کا شکار ہے جس سے ہر آدمی متاثر ہوا ہے