مئی 05 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات نے ورکرز میں ایک لاکھ تیس ہزار راشن پیک تقسیم کئے
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ڈار البیر سوسائٹی نے کام مرنے والے مزدوروں تک کھانا پیکج پہنچانے کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے
زرائع کے مطابق ڈار البیر متِدہ عرب امارات کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے جس نے کورونا وائرس کے مرض میں بھی کام کرنے والے مزدوروں میں ایک لاکھ ستر ہزار راشن پیکجز تقسیم کئے ہیں- ڈار البر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف جگہوں پر مزدوروں کی شناخت اور انہیں راشن پیکج پہچانے کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے
اس راشن پیکج میں ناشتہ, دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا موجود ہوتا ہے- ان کے پاس یہ آپشن بھی موجود ہوتا ہے کہ وہ سبزی لے لیں یا سبزی کے علاوہ کوئی کھانے والی چیز مرضی کی چیز لے لیں-
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈار البر سوسائٹی نے کہا ہے کہ وہ کھانے کے دوران اس کی صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھتے ہیں اور پیکنگ کرتے وقت سماجی فاصلے کا بھی لحاظ رکھا جاتا ہے- مزید برآں یہ کہ یہ فلاحی ادارہ لوگوں میں فری ماسک اور سیناٹائزرز بھی تقسیم کر رہا ہے-
کیمپ کے نگرانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کو جمع کر کے کھانا نا دیا جائے بلکہ یہ پیکٹ کیمپ کے نگرانوں کو دے دئیے جائیں تا کہ مزید وہ کارکنان کی رہائش تک پہنچا سکیں اور یوں سماجی فاصلے کا لحاظ رکھا جا سکے-
ڈاکٹر ہشام الزہرانی جو سوسائٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں انہوں نے خاص اپیل کی ہے کہ جو لوگ اس اقدام میں ہمارا حصہ بننا چاہیں اور تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ ہم سے [email protected] پر رابطہ کریں-
دوسری جانب دبئی پی سی ایل اے نے کارکنوں, ڈرائیوروں اور رہائش کے نگرانوں کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اصول مرتب کئے ہیں جنہیں 500 کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا-
مزید برآں یہ کہ ورکرز کی حفاظت کے لئے اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر وزارت برائے انسانی وسائل و امارات ایم او ایچ آر ای نے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت عامہ کے قواعد, سماجی فاصلوں, صفائی ستھائی اور جراثم کش چیزوں کے استعمال سمیت تمام وہ اقدامات کریں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے جا سکتے ہیں- انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ہر زور دیا-