مئی 04 2020: (جنرل رپورٹر) ریورس سوئنگ کے موجد اور سابق ٹیسٹ کریکٹر سرفراز نواز نے 1999 کرکٹ ورلڈ کپ میں ہونے والے 3 میچز کو فکس قرار دے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق سرفراز نواز نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 1999 ورلڈ کپ کے ےین میچز فکس تھے- انہوں نے کہا کہ سابق کپتان وسیم اکرم نے احتساب کمیشن کے سامنے ہونے والی کرپشن کا اعتراف بھی کیا تھا- جسٹس قیوم رپورٹ میں جن لوگوں پر فکس میچ کے الزام ہیں انہیں پاکستانی کرکٹ سے دور کیا جانا چاہیے
سرفراز نواز نے 1999 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے فکس میچز کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ گروپ سٹیج میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش, سپر سکس اسٹیج پر پاکستان بمقابلہ انڈیا اور آسٹریلیا کے خلاف جو ایونٹ کا فائنل ہوا وہ بھی شامل ہے
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے سابق چئیرمین خالد محمود نے بھی انہی تین میچز کو مشکوک کہا تھا جن کو سرفراز خالد نے فکس قرار دے دیا ہے
خالد محمود کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر عطا الرحمن نے خود اعتراف کیا تھا کہ سابق کپتان وسیم اکرم نے مجھے فکسنگ کی پیشکش کی تھی- مگر عدالت جانے پر عطا الرحمن نے اپنا بیان بدل لیا-خالد محمود نے کہ فازٹ بولر عطا الرحمن پر بیان بدلنے کے لئے ایک کھلاڑی نے دباؤ ڈالا تھا جس بنیاد پر بیان بدلا گیا
سرفراز نواز نے کہا ہے کہ اگر فاسٹ بولر عطا الرحمن وسیم اکرم کے خلاف دیا گیا بیان نا بدلتے تو ان پر بھی وہی پابندی لگ جاتی جو کہ دیگر کھلاڑیوں پر لگی ہے
یاد رہے کہ اس معاملے میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم سے رابطہ کیا گیا تا کہ ان کا موقف جانا جا سکے مگر تاحال انہوں نے کسی قسم کی رائے یا بیان دینے سے انکار کیا ہے