مئی 01 2020: (جنرل رپورٹر) بھارتی فوج نے ایک بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے لانس نائک اور دو خواتین کو شہید کر دیا
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول کء خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں لانس نائک اور دو خواتین شہید ہو گئیں
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار حسب روایت جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور پاک فوج کی چوکیوں کو خودکار بھارتی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ رکھ چکری سیکٹر اور کرنی گاؤں کی سول آبادی پر بھی فائرنگ کی ہے تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے بھارت کو بھی شدید مالی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا
اسی اثناء بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید ریکارڈ احتجاج کروایا گیا ہے- اس سلسلے میں ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ کو بھارت میں کردار ادا کرنے کی اجازت دے نیز وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق راجا نے بھی بھارتی ظلم اور بےجا فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے
پاک فوج نے بھارتی فوج کی اس خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید ہوا ہے
آئی ایس پی آر زرائع کے مطابق لانس نائیک کی عمر 34 سال تھی جس کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے ضلع کڑک سے تھا- بھارتی فوج کی بےجا فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون بھی شہید ہوئیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 10 سال کا بچہ اور 55 سال کی ایک اور خاتون شامل ہیں
دوسری جانب بھارتی ناظم الامور کے سامنے بھارتی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا ہے
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صرف سال 2020 میں بھارت اب تک 919 دفعہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے- اور آزاد جموں کشمیر میں رہنے والے شہریوں کو بلا وجہ بھاری اسلحہ سے نشانہ بنایا جاتا ہے
دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر ڈی جی جنوبی ایشیا اور سارک نے بھی مذمتی بیان جاری ہے- انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں جو کہ افسوسناک ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا- مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں