اپریل 30 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کی عالمی وباء سے اب تک جہاں پاکستان میں 300 سے زائد لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں وہیں بیرون ممالک پاکستانی بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں
برطانیہ میں دو پاکستانی نڏاد بھائی بھی کورونا کے اس موذی مرض کا شکار ہوئے ہیں- تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والے دونوں بھائی کچھ ہی گھنٹوں کے وقفے سے انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے دونوں بھائی کے نام غلام عباس اور رضا غلام تھے جو رائل گوانٹ اسپتال نیو پورٹ کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے- بتایا جاتا ہے کہ انتقال کرنے والے بھائیوں کے والد تقریبا تین ہفتے پہلے کسی دوسرے مرض میں مبتلا ہوئے اور انتقال کر گئے تھے
دونوں بھائیوں کی تدفین برطانیہ میں ان کے والد کی قبر کے پاس ہی ایک دوسرے کے ساتھ کی گئی
غلام عباس کی بیٹی رخسار عباس نے کہا کہ ان کے والد غلام عباس ایک خوش اخلاق انسان تھے
یاد رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اموات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے- پاکستانی حضرات بھی اس مرض کا برطانیہ میں کافی شکار ہو رہے ہیں- جبکہ پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے