Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان میں اموات 300 سے زائد ہو گئیں، جانئے نئے اعداد و شمار

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 28, 2020
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پاکستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

  اپریل 28  2020: (جنرل رپورٹر) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 20  افراد کی جان لے لی-یاد رہے کہ یہ  اب تک کی چوبیس گھنٹوں کے اندر ہونے والی اموات میں بڑی تعداد ہے- تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 6،417  ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 751  کنفرم کیسز نکلے جبکہ اسی دورن  20  افراد زندگی کی بازی سے ہاتھ دھو بیٹھے

یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے تقریبا   157،223  ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 13،854  کرونا کے مریض (کنفرم کیسز) نکلے ہیں- گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس آگاہی کے متعلق ویب سائٹ پر دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک  301 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 44  کی حالت خطرے میں ہے- مزید برآں یہ کہ اب تک 3،233  افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جو کہ خوش آئیند بات ہے

اگر ہم صوبہ کے لحاظ سے جائزہ لیں تو گورنمنٹ آف پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں  5،640کیسز ہیں جبکہ سندھ میں  4،956, خیبرپختونخواہ میں  1،984, آزاد جموں کشمیر میں 65 , گلگت بلستان میں  320 اور  بلوچستان  میں  853 کیسز ہیں

دیکھا جائے تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی صورتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے- ایک طرف کرونا کا خوف تو دوسری جانب ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے بھوک اور غربت بھی اہم.مسئلہ کے طور پر ایک بار اجاگر ہونے لگی ہے-تاہم تجزیہ نگار اس بات پر بھی متفق ہیں کہ کرونا وائرس نے ایشیاء کے ممالک کو کم متاثر کیا ہے بنسبت یورپ کے-  تاہم پاکستان اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف آ رہا ہے جس سے کاروباری طبقہ کو کچھ ریلیف ملے گا-یاد رہے کہ یہ تمام معلومات گورنمنٹ آف پاکستان کی کرونا وائرس سے آگاہی مہم کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی جنگ میں شامل ہونا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز: پاکستانی طلبہ نے جدہ میں تاریخ رقم کر دی

اگست 10, 2026
مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ

مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ: صدر زرداری کا عالمی برادری کے نام اہم پیغام

اگست 10, 2026
ویپنگ کے نقصانات اور کینسر

فیشن ایبل زہر: کیا ویپنگ واقعی روایتی سگریٹ کا محفوظ متبادل ہے؟

اگست 10, 2026
حج 2027 پیکیجز کا اعلان

حج 2027 پیکیجز کا اعلان: طویل اور شارٹ حج کی قیمتیں اور اہم پالیسی اصلاحات

اگست 10, 2026
لاہور میٹرو بس سروس معطلی

لاہور میٹرو بس سروس معطلی: فنڈز اور ایندھن کے تنازع پر 11 اگست سے آپریشنز بند کرنے کا اعلان

اگست 10, 2026
مکہ دفاعی معاہدہ کی تفصیلات

مکہ دفاعی معاہدہ کی تفصیلات: ترکیہ کا بڑا انکشاف اور علاقائی اثرات

اگست 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز

نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میڈلز: پاکستانی طلبہ نے جدہ میں تاریخ رقم کر دی

اگست 10, 2026
مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ

مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ: صدر زرداری کا عالمی برادری کے نام اہم پیغام

اگست 10, 2026
ویپنگ کے نقصانات اور کینسر

فیشن ایبل زہر: کیا ویپنگ واقعی روایتی سگریٹ کا محفوظ متبادل ہے؟

اگست 10, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.