اپریل 28 2020: (جنرل رپورٹر) سندھ میں آن لائن کاروبار کی اجازت کا آسان طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے آن لائن کاروبار کی اجازت کا آسان طریقہ کار بتا دیا ہے- جس کے بعد دکاندار کو آن لائن کاروبار کی اجازت لینے کے لئے کسی بھی سرکاری دفتر نہیں جانا پڑے گا
کشمنر کراچی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جو لوگ آن لائن کاروبار کی اجازت چاہتے ہیں وہ ای میل کے زریعے ایس او پیز پرعمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروا کر اجازت لے سکتے ہیں
اعلامیے کے مطابق جو کاروباری حضرات آن لائن کاروبار کی اجازت چاہتے ہیں
وہ [email protected] کے ای میل ایڈریس پر اپنی درخواست بھیجیں گے- ای میل بھیجنے پر کمشنر کراچی کی طرف سے جو جواب موصول ہو گا اسے اپنی دکان پر آویزاں کر لیں اور آن لائن کاروبار شروع کر دیں
یہ بھی کہا گیا کہ کاروبار کی اجازت صرف آن لائن ہے- شٹر بند رکھنا ہو گا- کسی کو بھی شٹر کھول کر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دکان کے اندر صرف ایک شخص کام کر سکتا ہے تاہم دکان کا شٹر بند رہے گا- ایس او پیر پر عمل درآمد کا ہر صورت لحاظ رکھنا ہو گا
یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومتی اجازت کے باوجود کراچی سمیت سندھر بھر میں آن لائن کاروبار شروع نا ہو سکا تھا- اس پر کاروباری افراد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم صبح نو بجے دکانیں کھولنے آئے تو انتظامیہ کے افراد مزید سخت شرائط لے کر آ گئے- تاہم اب کمشنر کراچی کی جانب سے آن لائن کاروبار کی اجازت کا آسان طریقہ کار بتا دیا گیا ہے