اپریل 27 2020: (جنرل رپورٹر) مساجد میں ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کی خاطر صدد مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی مساجد کا ہنگامی دورہ کیا
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں قائممختلف مساجد کا دورہ کیا جبکہ وہاں نماز باجماعت اور نماز تراویح کی ادائیگی ہو رہی تھی- اس دوران مساجد میں احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا گیا-جبکہ اس دورے میں صدر مملکت کے ساتھ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور خصوصی معاون برائے سی ڈی اے علی اعوان بھی ساتھ تھے
جن مساجد کا دورہ کیا گیا ان میں جامع مسجد انوار مدینہ احمد ٹاؤن, جامع مسجد غوثیہ سملی ڈیم روڈ, جامع مسجد بیگم بہارہ کہو اور جامع مسجد شمع رسالت شامل ہیں- انہوں نے نماز تراویح کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا تا کہ کوروناوائرس کی منتقلی سے بچا جاسکے
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا بہت عمل دخل ہے- مساجد انتظامیہ کو چاہیے کہ علماء کرام کی مشاورت اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تیار کئے گئے ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں
یاد رہے کہ پچھلے دنوں صدر مملکت نے جید علماء کے ساتھ میٹنگ میں مساجد میں عبادات کے تناظر میں 20 نکاتی ایس او پیز تیار کئے تھے جس پر حکومت اور علماء نے اتفاق کیا تھا- اسی سلسلے میں ملک کی بیشتر مساجد میں ایس او پیز پر عمل جاری بھی ہے- جبکہ اس سے پہلے حکومت نے مساجد میں عبادات پر پابندی لگائی تھی تا کہ کوروبا وائرس کی عالمی وباء کو منتقل ہونے سے بچایا جا سکے- لیکن علماء کرام کی مشاورت اور باہمی اجلاس کے بعد مخصوص ایس او پیز کے تحت عبادات کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی