اپریل 17 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی ایک مثالی دوستی ہے- چین نے ان مشکل حالات میں پاکستان کی ایک دفعہ پھر مدد کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا مشکل حالات میں چین نے پاکستان کے ساتھ شامہ بشانہ کھڑے ہو کر ایک مخلص دوستی کی مثال قائم کی ہے
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کے لئے باعث مددگار ثابت ہوئے ہیں-
کورونا وائرس سے درپیش مسائل کا پوری دنیا کو سامنا ہے جبکہ اس موقع پر بھی چین نے ووہان میں پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا اور اس عالمی وباء کے خلاف پاکستان کی ممکن حد تک مدد کی جو کہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے
طبی ماہرین
مزید کہا کہ چینی طبی ماہرین اس سلسلہ میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور پنجاب سندھ سمیت کئی وزرائے اعلی سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں- نیز اس سلسلے میں حفاظتی سامان کی فراہمی کے ساتھ مزید بہتر اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ہے- چینی وفد نے اس بات کا عزم کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں-تفصیلات کے مطابق چینی وفد نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اہم آلات بھی فراہم کئے ھس میں پانچ لاکھ سے زائد ماسک تیتیس ہزار سے زائد حفاظتی لباس اور دس ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں
انہوں نے بتایا کہ چین نے مزید چھتیس وینٹی لیٹر, ایک سو اسی تھرمومیٹر اور ایک سو اسکینرز بھی دئیے- یہ سب سامان ملتے ہی پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹر ضروری سامان گلگت بلستان کے مختلف علاقوں تک پہنچایا