اپریل 17 2020: (جنرل رپورٹر) آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو ایک ارب ارتیس کڑوڑ کا ریلیف پیکج ہاکستان کو دیا ہے
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک شدید متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آئی ایم ایف نے کافی ترقی پذیر ممالک کو ریلیف پیکج دیا جس میں پاکستان بھی شامل ہے
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو کورونا وائرس کے سلسلے میں ایک ارب ارتیس کڑوڑ کے ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے- زرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو شدید جھٹکا لگا ہے- پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لئے بیرونی امداد کی ضرورت ہے جس کے لئے آئی آیم ایف کا یہ ریلیف پیکج مددگار ثابت ہو گا
آئی ایم ایف کے ترجمان کے مطابق اس ریلیف پیکج
کے ترجمان کے مطابق اس ریلیف پیکج کے بعد پاکستان کی بجٹ ضروریات حتی الامکان پوری ہو سکیں گی اور پاکستان نے اپنے صحت کے بجٹ کو بھی بڑھانے کا اعلان کیا ہے
آئی ایم ایف سے ملنے والا یہ فنڈ کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مددگار ثابت ہو گا- یہ فنڈ پاکستان کو ہنگامی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہو گا
اعلامیے میں کہا گیا پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے اور کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے پر امید ہے پاکستان دوبارہ مذاکرات کرے گا- آئی ایم ایف نے یہ فنڈ ریپڈ فنانسنگ اسٹرومنٹ کی مد میں جاری کرنے ہیں
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جس کے تحت ریلیف پیکج متعارف کروایا نیز صحت بجٹ کو بھی بڑھا دیا گیا- کورونا نے پاکستان کی معیشت پر تیزی سے اثرات مرتب کئے ہیں جنہیں کم سے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
آئی ایم ایف کا ریلیف پہج اس بارے مددگار ثابت ہو گا