750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان 15 جنوری 2026 کو کیا گیا جس کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز سینٹر پشاور میں ہوئی۔ پرائز بانڈز پاکستان میں ایک مقبول بچت اسکیم ہیں، جہاں سرمایہ محفوظ رہتا ہے اور انعام جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔
یہ قرعہ اندازی ڈرا نمبر 105 کے تحت منعقد کی گئی جبکہ مکمل فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔
750 روپے پرائز بانڈ پہلا انعام
750 روپے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے رکھا گیا تھا جو ایک خوش نصیب بانڈ ہولڈر نے جیتا۔
| انعام | رقم | کامیاب بانڈ نمبر |
| پہلا انعام | 15,00,000 روپے | 809258 |
750 روپے پرائز بانڈ دوسرا انعام
اس قرعہ اندازی میں تین افراد نے دوسرا انعام جیتا جن میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ روپے ملے۔
| انعام | رقم | کامیاب بانڈ نمبر |
| دوسرا انعام | 5,00,000 روپے | 488890 |
| 746418 | ||
| 748328 |
750 روپے پرائز بانڈ تیسرا انعام
750روپے پرائز بانڈ کے تیسرے انعام کے تحت 1,696 افراد خوش نصیب قرار پائے جن میں سے ہر ایک کو 9,300 روپے ملیں گے۔
| انعام | رقم | فاتحین کی تعداد |
| تیسرا انعام | 9,300 روپے | 1,696 |
750 روپے پرائز بانڈ کے تمام کامیاب نمبرز کی مکمل فہرست جلد ہی نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ بانڈ ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ مکمل فہرست آنے پر اپنے نمبرز احتیاط سے چیک کریں۔






