پاکستانی ٹیم اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے لیے جرمنی روانہ ہو گئی
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان کی 138 رکنی ٹیم آج جرمنی روانہ ہوئی ہے۔
سپیشل اولمپکس پاکستان کے ترجمان کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ 87 کھلاڑیوں اور 51 آفیشلز پر مشتمل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہمارے کھلاڑی فیلڈ ہاکی، باسکٹ بال، فٹسال، سائیکلنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس، بوکس، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، پاور لفٹنگ اور تیراکی سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں | آئی سی سی نے مئی 2024 کے بہترین کھلاڑی کا نام بتا دیا
یہ بھی پڑھیں | سال 2024-24 پاکستان کے لیے ریوینیو میں اضافے کا سال ثابت ہو گا، وزیراعظم