اگر آپ کا یوٹیوب چینل ہے اور آپ اس کا نام بدلنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ چند آسان مراحل میں اپنا چینل کا نام (Channel Name) بدل سکتے ہیں چاہے آپ موبائل استعمال کر رہے ہوں یا کمپیوٹر۔
آپ کا نیا نام تمام سبسکرائبرز اور ویورز کو نظر آئے گا۔
چینل کا URL (لنک) ویسا ہی رہے گا جب تک آپ کسٹم URL نہ تبدیل کریں۔
آپ کا چینل نیم چینل کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے تبدیل کرتے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
کمپیوٹر کے ذریعے یوٹیوب چینل کا نام کیسے تبدیل کریں؟
یوٹیوب پر لاگ ان کریں
اپنے گوگل اکاؤنٹ سے www.youtube.com پر لاگ ان کریں۔
پروفائل آئیکن پر کلک کریں
اوپر دائیں جانب پروفائل پکچر پر کلک کریں او “YouTube Studio” میں جائیں۔
بائیں مینو میں "Customization” پر کلک کریں
پھر “Basic Info” کا ٹیب کھولیں۔
چینل کے نام کے ساتھ پین آئیکن پر کلک کریں
آپ اپنا نیا چینل نیم یہاں لکھ سکتے ہیں۔
“Publish” بٹن دبائیں
نیچے دائیں جانب موجود “Publish” پر کلک کریں تاکہ تبدیلی محفوظ ہو جائے۔
موبائل سے یوٹیوب چینل کا نام کیسے تبدیل کریں؟
یوٹیوب ایپ کھولیں اور لاگ ان کریں
یقینی بنائیں کہ آپ اپنے چینل والے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہیں۔
پروفائل آئیکن پر ٹیپ کریں
اوپر دائیں کونے میں پروفائل تصویر پر ٹیپ کریں، پھر “Your Channel” پر جائیں۔
“Edit Channel” پر ٹیپ کریں
یہاں آپ کو اپنا نام نظر آئے گا، ساتھ ہی پین آئیکن بھی ہوگا۔
نیا نام لکھیں
پین آئیکن پر ٹیپ کریں، نیا چینل نیم لکھیں اور Save کریں۔
آپ ہر 14 دن میں صرف 2 بار چینل کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے چینل کے ساتھ ویریفکیشن بیج لگا ہے تو نام بدلنے سے وہ بیج ہٹ سکتا ہے۔