یاسمین لاری کون ہیں؟
یاسمین لاری پاکستان کی معروف معمار اور قابلِ تعریف (آرکیٹیکٹ) ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی غریب، ضرورت مند اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ وہ کم قیمت گھروں کے شاندار منصوبے بناتی ہیں اور پرانی تاریخی عمارتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی قابلِ ذکر اقدامات سے کام لیتی ہیں۔
ان کی ان سہولیات اور قابلِ تعریف اقدامات کی وجہ سے ہزاروں بے گھر افراد کو رہنے کی جگہ ملی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو سیلاب اور دیگر آفات سے متاثر ہوئے ہیں ان کو ظاہری طور پر ان سے بھرپور فائیدہ ملا ہے۔
انہوں نے انعام لینے سے انکار کیوں کیا؟
سال 2025 میں یاسمین لاری کو اسرائیل کے وولف انعام برائے آرکیٹیکچر کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جو ایک بڑا بین الاقوامی اعزاز ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ انعام لینے سے انکار کر دیا کیونکہ اسرائیل غزہ پر لگاتار تباہ کن حملے کر رہا ہے۔ یاسمین لاری نے کہا کہ وہ ایسے ملک سے انعام نہیں لے سکتیں جو معصوم لوگوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے حملوں کو "قتلِ عام” قرار دے دیا اور کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ضرور پڑھیں: اگر رات میں اچھی نیند نہیں آتی تو یہ طریقے اپنالیں
وولف انعام کیا ہے؟
وولف انعام ہر سال مختلف شعبوں میں کامیاب افراد کو دیا جاتا ہے، جیسے کہ سائنس، طب، اور فنون۔ دنیا بھر میں یہ ایک باعزت انعام سمجھا جاتا ہے، لیکن کچھ لوگ اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
غزہ کی صورتحال
غزہ میں کئی مہینوں سے اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں ہزاروں کی تعداد سے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گھروں، اسپتالوں اور اسکولوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور لوگوں کو کھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔