اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

ہیٹ ویو کی نئی لہر اور نتیجے میں ہونے والے ہیٹ سٹروک سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 21, 2024
in اہم خبریں, صحت, علاقائی خبریں, قومی نیوز, لائف سٹائل نیوز
heat wave

اس وقت پاکستان بھر میں گرمیوں کا موسم ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا (کے پی) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سخت گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

گرم دنوں اور ہواؤں کے بند ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں ہیٹ ویو کو محسوس کیا جا رہا ہے، جس سے لوگوں کو ’ہیٹ اسٹروک‘ ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔


ہیٹ سٹروک کیا ہے؟


ہیٹ سٹروک عام طور پر انسان کو سخت گرمیوں کے موسم میں گرم ہواؤں چلنے اور سورج کی تپش کی وجہ سے ہوتا ہے
ہیٹ اسٹروک‘ دراصل اس وقت ہوتا ہے جب کسی بھی انسان کا جسم زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور گرمائش سے اسے پسینہ آنا بند ہوجاتا ہے۔

عام طور پر مسلسل سورج کی تپش میں کام کرنے یا گھومنے سے گرمیوں کے موسم میں انسانی جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اگرچہ ہیٹ اسٹروک کے گرم دنوں کی وجہ سے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، تاہم بعض ایسے افراد جو ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں (جن کا بلڈ پریشر مسلسل 100/140 ) رہتا ہو، جو دل، دماغ، گردوں اور معدے سمیت اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں، ایسے افراد کے ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک ایسی ہنگامی جسمانی بیماری ہے، جسے فوری طور پر باضابطہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے اس سے متاثر ہونے والے افراد کو ہسپتال ہی لے جانا سب سے اہم ہوتا ہے۔
ہیٹ اسٹروک‘ کی ابتدائی علامات
اس کی متعدد ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں لیکن عام طور پر پہلی عام علامت سر کا شدید درد، سر کا چکرانا، بے ہوش جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جاپان امریکہ کے بعد چاند پر قدم رکھنے والا پہلا ملک بن جائے گا

اس کے علاوہ درج ذیل علامات بھی ہوسکتی ہیں۔

جسم میں پانی کی کمی
گرم و خشک موسم
سر کا شدید درد، سر کا چکرانا، بے ہوش جانا ہے۔
گرم موسم میں سخت مشقت یا ورزش
دھوپ میں براہ راست بہت زیادہ گھومنا
گھر سے باہر کام یا آﺅٹ ڈور ورکنگ
جب کوئی ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
سب سے پہلے تو ایمبولینس کوطلب کریں یا متاثرہ شخص کو خود ہسپتال لے جائیں (طبی امداد میں تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے)۔ایمبولینس کے انتظار کے دوران مریض کو کسی سایہ دار جگہ پر منتقل کردیں۔

مریض کو فرش پر لٹا دیں اوراسکے پیر کسی اونچی چیز پر رکھ دیں (تاکہ دلکی جانب خون کا بہاﺅ بڑھ جائے اور شاک کی روک تھام ہوسکے)۔
مریض کے کپڑے ٹائٹ ہوں تو ان کو ڈھیلا کردیں۔
مریض کے جسم پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا ٹھنڈے پانی کا اسپرے کریں۔
پیڈسٹل پنکھے کا رخ مریض کی جانب کردیں تاہم بجلی نہ ہو تو اخبار یا دستی پنکھے سے خود مریض کو ہوا دیں۔
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی چند احتیاطی تدابیر
گھر سے باہر نکلتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں اور طبیعت بگڑنے پر فوری پانی کا استعمال کریں، ویسے بھی پانی کا استعمال کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔سر کے اوپر ہلکا ٹھنڈا کپڑا رکھ کر چلیں یا سفر کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

انتہائی سخت گرمی اور دھوپ میں زیادہ دیر تک مشقت والا کام کرنے سے گریز کریں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے کی زحمت نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے موبائل رجسٹریشن آسان بنا دی ہے

گھر کو ہوادار اور ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات کریں، زیادہ گرمی ہونے کی صورت میں نہائیں۔

زیادہ پانی اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا استعمال کریں جو نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے سمیت جسم میں پانی کی نمکیات کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوں۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

کیا ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا؟

کیا ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا؟

مارچ 12, 2026
واٹس ایپ نے نیا پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹ فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے نیا پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹ فیچر متعارف کرا دیا

مارچ 12, 2026
پاکستان میں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ 2026 کے لیے اپلائی کیسے کریں

پاکستان میں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ 2026 کے لیے اپلائی کیسے کریں

مارچ 12, 2026
لاہور بورڈ نے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے میٹرک کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

لاہور بورڈ نے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے میٹرک کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

مارچ 12, 2026
سندھ کا کالجوں کے لیے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان مکمل شیڈول

سندھ کا کالجوں کے لیے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان: مکمل شیڈول

مارچ 12, 2026
اے این ایف (ANF) کی نوکریوں کے لیے آن لائن اپلائی کیسے کریں

اے این ایف (ANF) کی نوکریوں کے لیے آن لائن اپلائی کیسے کریں

مارچ 11, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

کیا ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا؟

کیا ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا؟

مارچ 12, 2026
واٹس ایپ نے نیا پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹ فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے نیا پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹ فیچر متعارف کرا دیا

مارچ 12, 2026
پاکستان میں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ 2026 کے لیے اپلائی کیسے کریں

پاکستان میں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ 2026 کے لیے اپلائی کیسے کریں

مارچ 12, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔