اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ہیٹ اسٹروک کے بارے میں مکمل معلومات

فیضان نور by فیضان نور
اپریل 3, 2024
in اہم خبریں, صحت
ہیٹ اسٹروک

سومسم سرما رخصت ہو رہا ہے اور گرمیوں کی آمد آمد ہے۔ شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ لہذا ہم نے بہتر جانا کہ گرمیوں سے پہلے آپ کو ہیٹ اسٹروک سے متعلق مکمل معلومات دے دیں۔ 

 ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک تفصیلی رپورٹ کے مطابق 1998 سے 2017 کے درمیان 166,000 سے زائد افراد شدید گرمی کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 ہیٹ ویو کے دوران، موسمی حالات کو نظر انداز کرنا، سخت محنت والے کام کرنا یا پانی کم پینا کسی فرد کو ہیٹ اسٹروک میں مبتلا کر سکتا ہے۔ 

ہیٹ اسٹروک کیا ہے؟

ہیٹ اسٹروک ایک ایسی نازک حالت ہے جو جسم کی شدید گرمی یا جسمانی مشقت کے بعد اپنے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر اس وقت ہوتی ہے جب جسم کا معمول کا درجہ حرارت 10 سے 15 منٹ کے اندر اندر 106 تک بڑھ جاتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی اقسام

 ہیٹ اسٹروک کی دو قسمیں ہیں:

  • جسمانی ہیٹ اسٹروک: ہیٹ اسٹروک کی یہ شکل عام طور پر گرم حالات میں زیادہ جسمانی مشقت کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یہ چند گھنٹوں میں صورتحال کو بگاڑ سکتی ہے۔
  •  جسمانی سرگرمی کے بغیر ہیٹ اسٹروک: اسے کلاسیکی ہیٹ اسٹروک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ عمر یا صحت کی وجہ سے جسم کا گرمی کو برداشت نا کر پانا ہے اور کئی دنوں میں یہ صورتحال کو خراب کر سکتی ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات

یہ بھی پڑھیں:  فوڈپانڈا پر آرڈر کیسے کینسل کریں؟ 

 ہیٹ اسٹروک کی اہم علامت جسم کے درجہ حرارت کا 104 سے بڑھ جانا ہے۔ اس سے دماغ کی حالت بدل جاتی ہے، پسینے کے انداز میں تبدیلی آ جاتی ہے اور متلی، جلد کی چمک، تیز سانس لینا، تیز دل کی دھڑکن، دورے پڑنا اور یہاں تک کہ انسان بےہوش بھی ہو جاتا ہے۔

  ہیٹ اسٹروک جسم کو پسینہ آنے سے روکتی ہے۔ یہ جلد کو گرم اور خشک بنا دیتی ہے۔

 ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات

 اگر ہیٹ اسٹروک کا شک ہو تو صورتحال زیادہ خراب ہونے سے پہلے ہی فورا طبی امداد لیں۔ اگر کوئی شخص ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو تو کچھ اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے:

  •  ایمرجنسی نمبرز پر کال کریں۔ 
  • متاثرہ شخص کو ٹھنڈے علاقے میں منتقل کریں۔ 
  • غسل کروائیں یا ٹھنڈے کپڑے پہنائیں۔

ہیٹ اسٹروک سے روک تھام کی تجاویز

 بہت زیادہ گرمی میں شدید جسمانی محنت والا کام کرنے سے گریز کریں۔ بلا ضرورت گھر سے مت نکلیِں۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور ہائیڈریٹڈ رہیں۔ سایہ دار یا ٹھنڈی جگہ میں باقاعدگی سے وقفے لیں۔ ہلکا لباس پہنیں۔

یاد رہے کہ ہیٹ اسٹروک ایک سنگین حالت ہے جس کا فوری علاج نہ کیا جائے تو ممکنہ طور پر مہلک نتائج نکل سکتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچنے کے لیے آگاہی، فوری ردعمل اور بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

فیضان نور

فیضان نور

فیضان نور تحقیقاتی صحافت کے ماہر ہیں جو کرائم رپورٹنگ اور سماجی مسائل پر تفصیلی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ وہ کئی مشہور تحقیقی مضامین کے مصنف ہیں اور ان کی رپورٹس مختلف پلیٹ فارمز پر شائع ہو چکی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

مئی 12, 2025
ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

مئی 12, 2025
آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

ساجد سدپارہ نے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی بغیر آکسیجن کے سر کر لی

مئی 12, 2025
ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر کیسے تبدیل کریں؟ 

مئی 12, 2025
آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے