وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ 5 سال پورے کریں گے، تحریک انصاف کی 29 حکومت کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے، اپنی مدت پوری کریں گے پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے اور ترقیاتی فنڈز بھی دئیے جائیں گے۔ میں آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہوں۔ حالات جب مشکل ہوں تو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ آج اگر مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو سب ٹھیک ہو جائے مافیا سے لڑنا بہت مشکل ہے مگر آخری دم تک لڑوں گا۔ جن مافیا نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا آج ان سے ہاتھ کیسے ملا لوں؟
عمران خان نے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود بھی چینی کرپشن رپورٹ پبلک کی یہی وجہ ہے کہ مجھے ناکام کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ یہ لوگ کسی عوامی مفاد کی بجائے اپنی کرپشن چھپانے کی خاطر جمع ہوئے ہیں۔ اس ملک کو صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی بچا سکتی ہے یہی آخری چوائس ہے اس کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔ جلد ہم مشکل حالات سے نکل آئیں گے۔
ہماری کابینہ میں جو بھی بات ہو کھل کے کی جاتی ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرول مینگا ہونے کے باوجود ہم نے تھوڑی قیمت بڑھائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیے میں اگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کے تحفظات دور کئے۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ارکان اسمبلی کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن روز حکومت کے ختم ہونے کے بیانات دے رہی ہے جو خود تیس سال تک حکومت کرتی رہی ہے۔
ہم نے بہت پہلے بتا دیا تھا کہ جب مشکل وقت آئے گا تو یہ سب اکٹھے ہوں گے۔ کورونا حالات کے تحت ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں کمی واقع ہوئی تھی اب ان شاء اللہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روز سنتا ہوں کوئی کہہ رہا ہے ہماری حکومت آج جا رہی ہے کل جا رہی ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے ہم آرام سے 5 سال پورے کر سکتے ہیں ہمارے علاوہ اس وقت کوئی چوائس نہیں ہے۔ مافیا سے ٹکر نا لیتا تو سب ٹھیک جا رہا تھا چینی رپورٹ شدید دباؤ کے باوجود پبلک کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلرز پارٹی اپنے مقصد سے ہٹ کر تباہ ہوئی۔ میں نے ایک دن بھی ایسا نہیں سوچا کہ ناکام ہو جاؤں گا۔ مجھ پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔
مزید برآں یہ کہا کہ حکومت کے جانے کی خبروں سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے ایسا نہیں ہونا چایے۔