پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی نازیبا ویڈیع وائرل ہوئی ہے جس میں اداکارہ کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کوئی گانا گا رہی ہیں اور ان کے ساتھ دو نوجوان لڑکے بھی موجود ہیں۔ وہ ایک لڑکے کے اوپر لیٹی ہیں جبکہ دوسرا لڑکا ان کے کندھے پر موجود ہے۔
نا مناسب طریقے سے لڑکوں کے درمیان لیٹنے اور پھر گانا گانے پر ہانیہ عامر کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بھی ہانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے بعد ان پر شدید تنقید ہوئی تھی۔
ہانیہ عامر کی جانب سے سابقہ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ہانیہ عامر اپنی دوست کے ساتھ ایک گیم کھیلنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم عمران خان کو بڑے دعوے کرنے کی عادت ہے، بلاول بھٹو
ویڈیو کے اختتام میں اداکارہ ہانیہ نے گیم جیتنے کا اعلان بھی کیا۔
انسٹاگرام مداحوں کی جانب سے ہانیہ سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر کا پتہ تو بتائیں تا کہ وہ بِی چکر لگائیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اپنی ویڈیوز کی بنا پر تنقید کا سامنا کرتی ہیں۔