گیسٹ بلاگنگ کیا ہے؟
گیسٹ بلاگنگ کاروباروں کے لیے اپنی ویب سائٹ ٹریفک کو بڑھانے کے بہترین طریقوں میں سے ہے۔ گیسٹ پوسٹ لگانے والے اپنے کلائنٹس کی طرف سے پوسٹ لگاتے اور پیسہ کماتے ہیں۔
گیسٹ پوسٹنگ سے منافع
ہو سکتا ہے کچھ بلاگرز اشتہار کی آمدنی سے مطمئن نہ ہوں اور بلاگنگ کے ذریعے پیسہ کمانے کے طریقہ کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہوں۔ وہ اپنے بلاگز پر گیسٹ پوسٹ لگا کر پیسہ کما سکتے ہیں۔
لہذا، اگر آپ کوئی بلاگ چلاتے ہیں تو گیسٹ بلاگنگ آپ کے لئے پیسہ کمانے کا بہترین طریقہ ہے۔
گیسٹ بلاگنگ سے پیسے کیسے کمائیں؟
کسی بھی ویب سائٹ کو اپنی ایس ای او بہتر کرنے اور رینک کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اتھارٹی چاہیے ہوتی ہے۔ یہ اتھارٹی ویب سائٹ کو تب بھی ملتی ہے جب کوئی دوسری ویب سائٹ اپنے بلاگ سے اس بلاگ کو لنک دیتی ہے جسے ٹیکنیکل ٹرم میں ڈو فالو لنک کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | غیر ملکی دوروں میں ٹکٹوں اور ہوٹلوں کے اخراجات خود برداشت کیے، بلاول بھٹو
یہ بھی پڑھیں | وہ ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے جا سکتے
مختلف ویب سائٹس اس لنک کو حاصل کرنے کے لئے دوسرے بلاگز کو پیسے دے کر پوسٹ لگواتے ہیں تو اس طریقے سے آپ کسی دوسری ویب سائٹس کی گیسٹ پوسٹ لگا کر پیسے کما سکتے ہیں۔
کسٹمر کیسے ڈھونڈیں؟
اگر آپ اس متعلق کسٹمر ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان طریقہ فری لانس ویب سائٹس میں اکاؤنٹ بنانا اور وہاں اپنی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ذیل میں تین بہترین فری لانس ویب سائٹس کا نام موجود ہے جس پر آپ جا کر اکاؤنٹ بنا سکتے اور کسٹمر ڈھونڈ سکتے ہیں۔
اول۔ فائیور
Fiverr.com
دوم۔ اپ ورک
Upwork.com
سوم۔ گرو ڈاٹ کام
Guru.com