انٹرنیٹ نے نئی دنیا کا آغاز کیا ہے
انٹرنیٹ لوگوں کو اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ انٹرنیٹ نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے لیے ایک نئی دنیا کا آغاز کیا ہے۔ انٹرنیٹ نے انسانی زندگی کے تقریباً ہر پہلو کو متاثر کیا ہے، نہ صرف نجی زندگی بلکہ عوامی خدمات بھی۔ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی کو اپنے مطابق ڈھالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس ڈیجیٹل دنیا میں لیپ ٹاپ کے ساتھ پیسے کمانا مشکل نہیں رہا ہے۔ وہ دور چلا گیا جب آپ کو نوکری کی تلاش میں ہزار درخواستیں دینا پڑتی تھیں، جی ہاں، اب واقعی سب کچھ آن لائن ہو گیا ہے۔
واہ، یہ تو بہت شاندار ہے تو آئیے جانتے ہیں وہ 5 طریقے جن پر عمل کرتے ہوئے آپ بھی آسانی سے آن لائن کما سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کا استعمال مختلف ای کامرس سلوشنز کا استعمال کرکے مصنوعات کی فروخت کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ طلباء کے لیے زندگی بھر سیکھنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم ان 5 اہم طریقوں پر بات کریں گے جن کے ذریعے کوئی بھی انٹرنیٹ پر پیسہ کما سکتا ہے۔
اول۔ آن لائن اشیاء فروخت کریں۔
دوم۔ ایک بلاگ شروع کریں۔
سوئم۔ ایک ای بک لکھیں۔
چہارم۔ فری لانس لکھنا شروع کریں۔
پانچواں۔ ورچوئل اسسٹنٹ بنیں
ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ جگہیں یا ویب سائٹس جہاں آپ اپنا سامان تیزی سے فروخت کر سکتے ہیں:
ای بے
ایمیزون
دراز (پاکستان کے لئے)
کریگ لسٹ
بونانزا
چند تجاویز جن پر آپ کو عمل کرنا چاہیے:
مشہور اشیاء پر توجہ دیں۔
ایسی پروڈکٹس کا انتخاب کریں جو آن لائن فروخت کرنے کے لیے آسان ہوں۔
اشیاء کی بہتر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔
ایک ایماندارانہ اچھی ڈسکرپشن لکھیں۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ آن لائن شاپنگ ان دنوں دنیا بھر میں ایک ٹرینڈ بن چکی ہے اور آن لائن شاپنگ کے فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ میں کچھ کورس بھی موجود ہیں جو آپ کے لئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
دوم۔ ایک بلاگ شروع کریں۔
بلاگ ایک ویب سائٹ پر موجود ایک آن لائن ڈائری کی طرح ہے۔ بلاگنگ تیزی سے معلومات اور خبروں کو پہنچانے اور پھیلانے کے مقبول ترین طریقوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ یہ اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ بلاگ اور ویب سائٹ کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ بلاگ ایک مخصوص قسم کا مواد ہے جو ویب سائٹ کے ویب صفحات پر ظاہر ہوتا ہے۔ بلاگنگ کے لیے بہترین پلیٹ فارم کا انتخاب بہت ضروری ہے۔
بلاگ شروع کرنے کے لیے آپ کو پانچ اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے:
اپنے بلاگ کے لئے ڈومین کا انتخاب کریں
اپنے بلاگ کے لیے ویب ہوسٹ کا انتخاب کریں۔
اپنی ہوسٹنگ پر بلاگ ٹول انسٹال کریں
اپنے ڈومین پر بلاگ ڈیزائن ترتیب دیں۔
اپنے بلاگ پبلش کریں۔
بلاگنگ کے لیں مفید ویب سائٹس:
ورڈپریس
وکس
یہ بھی پڑھیں | امیر لوگ غریبوں سے زیادہ زندگی جیتے ہیں، رپورٹ
یہ بھی پڑھیں | کیا پولیو کبھی ختم ہو گا؟ ماہرین کنفیوژ
سوئم۔ ایک ای بک لکھیں۔
آپ کے پاس جو معلومات ہے اسے ایک ای بک کی شکل میں لکھیں اور آن لائن پبلش کر دیں۔ اگر آپ کی ای بک واقعی معلوماتی ہو گی تو آن لائن دنیا میں بےشمار خریدنے والے موجود ہیں۔ آپ اپنی ای بک ایمازون سمیت دیگر ای کامرز ویب سائٹ پر بیچ سکتے ہیں۔
چہارم۔ فری لانس لکھنا شروع کریں۔
فری لانس لکھنے کا مطلب ہے کہ آپ گھر بیٹھ کر کسی کمپنی کے لئے بلاگ یا آرٹیکلز لکھتے ہیں۔ لیکن اس کی تلاش کیسے کریں؟ کون آپ سے لکھوائے گا؟
انٹرنیٹ پر بہت سی ایسی ویب سائٹس ہیں جہاں ڈیجیٹل چیزوں کو خریدار اور بیچنے والے دونوں موجود ہیں۔ ان ویب سائٹ کی مدد سے آپ کسی ایسے فرد یا کمپنی کو درخواست دے سکتے ہیں جس کو ایک فری لانس رائٹر کی ضرورت ہو۔
اس حوالے سے مندجہ ذیل ویب سائٹس آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ ان ویب سائٹس کو فری لانس ویب سائٹس بھی کہا جاتا ہے۔
فایئور
اپ ورک
فری لانسر ڈاٹ کام
گرو ڈاٹ کام
ورچوئل اسسٹنٹ بنیں
ورچوئل اسسٹنٹ بننے کا مطلب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ ہے کہ آپ آفس کی قید سے آزسد گھر بیٹھ کر کسی کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے آن لائن کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی کو ایمازون پر پراڈکس اپلوڈ کرنے یا گوگل ریسرچ کرنے کے لئے اسسٹنٹ درکار ہو سکتا ہے۔ اس کام کی تلاش بھی آپ کو فری لانس ویب سائٹس کی مدد سے کرنی ہے جن کا حوالہ ہم نے آپشن نمبر چہارم میں دیا ہے۔