گوگل نے اپنا نیا اسمارٹ فون، پکسل 9a متعارف کروا دیا ہے جو نارمل قیمت کے ساتھ بہترین خصوصیات فراہم کرتا ہے۔ یہ فون $499 کی قیمت پر دستیاب ہوگا اور اپریل 2025 میں ریلیز کیا جائے گا۔
گوگل پکسل 9اے کا ڈیزائن اور ڈسپلے
پکسل 9a کا ڈیزائن پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں کافی مختلف ہے۔ فلیٹ کیمرہ ماڈیول کے ساتھ اس کا جدید اور سادہ انداز نمایاں ہے۔ فون کی موٹائی 8.9 ملی میٹر اور وزن 186 گرام ہے۔
اس میں 6.3 انچ کا OLED ڈسپلے شامل ہے جو 1080 x 2424 پکسلز کی ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 2700 نٹس برائٹنس کے ساتھ، یہ اسکرین واضح اور روشن دکھائی دیتی ہے۔
گوگل پکسل 9اے کی پرفارمنس اور بیٹری
پکسل 9a میں گوگل کا جدید ٹینسر G4 پروسیسر شامل ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 یا 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔
بیٹری 5,100 ایم اے ایچ کی ہے جو 23 واٹ وائرڈ اور 7.5 واٹ وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ گوگل کے مطابق، یہ بیٹری عام استعمال پر 30 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔
گوگل پکسل 9اے کا کیمرہ
کیمرہ سیٹ اپ میں 48 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس شامل ہے۔ سیلفی کے لیے 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دستیاب ہے۔ نیا میکرو فوکس فیچر قریب کی چیزوں کی واضح تصاویر لینے میں مدد کرتا ہے۔
گوگل پکسل 9اے کا سافٹ ویئر اور اپ ڈیٹس
پکسل 9a اینڈرائیڈ 15 کے ساتھ آتا ہے اور گوگل نے سات سال تک اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ، فون IP68 ریٹنگ کے ساتھ پانی اور دھول سے محفوظ ہے۔ گوگل نئے صارفین کو تین ماہ کی گوگل ون، یوٹیوب پریمیم اور چھ ماہ کی فٹ بٹ پریمیم سبسکرپشن بھی مفت دے رہا ہے۔