پاکستان –
گوگل نے کروم استعمال کرنے والوں کے لئے وائرس کے خطرے کی تصدیق کی ہے اور صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کریں۔
گوگل کی جانب سے سیکیورٹی کی خامیوں کو نازک قرار دیا گیا ہے کیونکہ ہیکرز کروم یوسزرز کے لئے مسئلہ کا باعث بن سکتے ہیں۔
گوگل نے ایک نئی بلاگ پوسٹ میں اس کمزوری کو تسلیم کیا ہے جس میں صارفین کو کروم اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ ، مہنگائی کم
گوگل نے ابھی تک سکیورٹی کی خرابی کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ مزید تفصیلات اس وقت سامنے آئیں گی جب گوگل کو لگتا ہے کہ اس کے زیادہ تر کروم یوزر جدید ترین ورژن میں کروم کو اپ گریڈ کر چکے ہیں۔
گوگل نے خبردار کیا ہے کہ تمام کروم صارفین اپنے کروم براؤزرز کو اپ ڈیٹ کر کے سیکورٹی کمزوری کو ختم کریں۔
صارفین کروم کا موجودہ ورژن چیک کرنے کے لیے ہیلپ سیکشن میں جا کر چیک کر سکتے ہیں۔ اگر کروم ورژن 94.0.4606.61 یا اس سے زیادہ ہے تو سیکیورٹی فکس موجود ہے اور کام کر رہا ہے۔