حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنمنٹ نے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی، اگر سابق وزیراعظم واپس نہ آئے تو موجودہ حکومت ان کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں | بیان حلفی کیس: اٹارنی جنرل اور رانا شمیم آمنے سامنے
عدالت نے نواز شریف کو کوڈ آف کرمنل پروسیجر (سی آر سی پی) 1898 کے سیکشن 401(2) کے تحت مزید ریلیف کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔
قبل ازیں 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا آٹھ ہفتوں کے لیے معطل کر دی تھی۔