کراچی –
ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ آصف جان
نے پیر کو ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ اور دیگر متعلقہ حکام کو کراچی کی شاہراہ فیصل اور دیگر بڑی سڑکوں سے تمام سیاسی پرچم ہٹانے کے لیے خط لکھا ہے۔
خط کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں کراچی کی سڑکوں پر سیاسی جھنڈے غیر قانونی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عاصمہ بتول کو آپریشن کا فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر سے آپریشن کے لیے ضروری مشینری فراہم کرنے کو بھی کہا۔
یہ بھی پڑھیں | بابر اعظم نے شادی اور سیلری سمیت دیگر اہم سوالات کے جوابات دے دئیے
ذرائع کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اتارنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا۔
گزشتہ سال سپریم کورٹ نے شہر بھر سے تمام اشتہاری بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے شہر بھر میں سرکاری اور نجی املاک کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بل بورڈز کی غیر قانونی تنصیب سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
بنچ نے شالوانی کو ہدایت دی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بل بورڈز کی تنصیب کے پیچھے ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔