ذرائع نے منگل کو نجی نیوز کو بتایا کہ حکومت 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کر سکتی ہے۔
صنعت کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس کی شرح بڑھانے یا کم کرنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو حتمی شکل دے گی۔
حال ہی میں دنیا بھر میں خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | نیشنل کمانڈ سینٹر نے کیٹگری “سی” والے ممالک سے پاکستانیوں کو سفر کی اجازت دے دی
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں پہلا مشتبہ اومیکرون کیس کنفرم ہو گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔
30 نومبر کو حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کے مطابق یکم سے 15 دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ پٹرول کی قیمت 145.82 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، اور ڈیزل کی قیمت پہلے کی طرح 142.62 روپے فی لیٹر رہے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 116.53 روپے اور 114.07 روپے فی لیٹر رہیں گی