اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

گستاخانہ بیانات کے خلاف آواز اٹھانے والے بھارتی صحافی زبیر کو ضمانت مل گئی

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جولائی 22, 2022
in بین اقوامی خبریں
گستاخانہ بیانات کے خلاف آواز اٹھانے والے بھارتی صحافی زبیر کو ضمانت مل گئی

  ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ممتاز بھارتی صحافی محمد زبیر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے جس پر پولیس نے 2018 کی ایک "انتہائی اشتعال انگیز” ٹویٹ کا الزام لگایا تھا جس کا مقصد اکثریتی ہندوؤں اور اقلیتی مسلمانوں کے درمیان تعلقات کشیدہ کرنا تھا۔ 

ایک گمنام ٹویٹر صارف کی جانب سے چار سال پرانی پوسٹ پر شکایت درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا

 محمد زبیر، حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقد ہیں جنہیں ایک گمنام ٹویٹر صارف کی جانب سے چار سال پرانی پوسٹ پر شکایت درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ 

 زبیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے، ججوں نے کہا کہ تفتیش جاری رہ سکتی ہے، زبیر کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ 

 زبیر کے وکیل نے قبل ازیں کہا تھا کہ یہ کیس مضحکہ خیز ہے، کیونکہ زبیر نے اپنی 2018 کی ٹویٹ میں ہندی زبان کی فلم سے طنز کا استعمال کیا تھا اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ اس نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہو۔ 

زبیر اور ان کے ساتھیوں نے وفاقی حکومت پر صحافیوں اور دیگر ناقدین کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے پولیس کو استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان اور افغانستان کا کراس بارڈر بس سروس چلانے پر اتفاق 

یہ بھی پڑھیں | پاکستان اور چائنہ کی سی پیک کو افغانستان تک لے جانے پر مشورہ  

 اس سال کے شروع میں، زبیر نے مودی کی حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان کی طرف سے ٹی وی پر کیے گئے اسلام مخالف تبصرے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن کی پہلی تصویر جاری

 زبیر کے وکیل نے کہا کہ اس سال کی ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد حکومت 2018 کے کیس کو سزا دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ 

 بی جے پی نے اسلام مخالف ریمارکس پر ترجمان کو معطل کر دیا اور ملکی اور بین الاقوامی سفارتی غم و غصے کو کم کرنے کے لیے ایک اور اہلکار کو ملک سے نکال دیا۔ 

یاد رہے کہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی طرف سے سالانہ مرتب کیے جانے والے 180 ممالک کے عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت 150 ویں نمبر پر ہے۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

اگست 11, 2025
پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں اہلیت اور درخواست کا طریقہ

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں: اہلیت اور درخواست کا طریقہ

اگست 11, 2025
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2 درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2: درخواست دینے کا طریقہ

اگست 8, 2025
پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

اگست 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز پر فیصلہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو سزا، شاہ محمود قریشی بری

اگست 11, 2025
پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں اہلیت اور درخواست کا طریقہ

پاکستانیوں کے لیے کویت میں نوکریاں: اہلیت اور درخواست کا طریقہ

اگست 11, 2025
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔