اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

گرم موسم میں روزانہ کتنا پانی پینا ضروری ہے؟

حرا خلیل by حرا خلیل
جون 3, 2024
in صحت, لائف سٹائل نیوز
water

ہر سال موسم گرما پہلے سے زیادہ مختلف ہوتا جا رہا ہے کیونکہ زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی وجہ سے تھکاوٹ، بلڈ پریشر میں اضافے اور دیگر مسائل سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا لازمی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کتنی مقدار کو مناسب قرار دیا جا سکتا ہے؟

اس حوالے سے مختلف نظریات موجود ہیں کہ روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے، کس کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور ڈی ہائیڈریشن یا پانی کی کمی کا پتہ کیسے چلایا جا سکتا ہے۔

آپ کو روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے؟


یہ رائے بہت عام ہے کہ ہر شخص کو روزانہ 8 گلاس پانی (تقریباً 1.9 لیٹر) پینا چاہیے، بیشتر افراد اس پر بغیر سوچے عمل کرتے ہیں، حالانکہ انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ مشورہ کہاں سے آیا یا ہمیں اتنے گلاس پانی کی ضرورت کیوں ہوتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ 8 گلاس پانی پینے کا خیال کچھ زیادہ درست نہیں کیونکہ اس کے حوالے سے مضبوط سائنسی شواہد موجود نہیں۔

ویسے تو 8 گلاس پانی پینا برا نہیں مگر کچھ افراد کے لیے یہ مقدار بہت زیادہ جبکہ کچھ کے لیے ناکافی ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر نظریات بھی موجود ہیں مگر ان پر بھی مکمل اتفاق نہیں، طبی ماہرین کے مطابق ہر فرد کو پانی کی مختلف مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔

ویسے بالغ افراد کے لیے پانی کی ‘مناسب مقدار’ کے حوالے سے طبی ماہرین کی رائے موجود ہے مگر ہر فرد کے لیے یہ مقدار مختلف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ مل گیا

اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی کے علاوہ دودھ، چائے، کافی، پھلوں، سبزیوں اور دیگر غذاؤں سے بھی جسم کو پانی حاصل ہوتا ہے۔

امریکا کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن آف دی نیشنل اکیڈمیز کی سفارشات

4 سے 8 سال کے بچوں کو روزانہ 7 کپ پانی پینا چاہیے۔

9 سے 13 سال کے لڑکوں کو 10 جبکہ اسی عمر کی لڑکیوں کو 9 کپ پانی پینا چاہیے، 14 سے 18 سال کے لڑکوں کو 14 جبکہ اسی عمر کی لڑکیوں کو 10 کپ پانی پینا چاہیے۔

اسی طرح بالغ خواتین کو روزانہ 2.7 لیٹر (یا 11 کپ) جبکہ مردوں کو 3.7 لیٹر (یا 15 کپ) پانی پینا چاہیے۔

یہ واضح رہے کہ اتنی مقدار میں سیال ضروری نہیں کہ صرف پانی کے ذریعے جسم کا حصہ بنایا جائے۔

زیادہ پانی کی ضرورت کس کو ہوتی ہے؟

اگر آپ جسمانی طور پر زیادہ سرگرم رہتے ہیں: جو افراد اپنے کام کی وجہ سے دن بھر جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں، انہیں دیگر کے مقابلے میں زیادہ پانی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

آپ جتنا زیادہ متحرک رہیں گے، اتنا زیادہ پسینہ خارج ہوگا اور جسمانی سیال کی کمی پوری کرنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔

ورزش کرنے والے افراد

اگر آپ جسمانی مشقت والا کام نہیں کرتے مگر روزانہ کئی گھنٹے ورزش کرتے ہیں تو پھر پانی کی ضرورت بھی زیادہ ہوگی۔

یہاں تک کہ اگر پانی کی کمی کا احساس نہ ہو تو بھی جسمانی سرگرمیوں کے دوران جسم کے اندر پانی کی کمی ہوتی ہے۔

گرم موسم والے مقامات پر رہنے والے

گرم موسم کا مطلب پسینے کا زیادہ اخراج ہے اور اس لیے ضروری ہے کہ جسم سے خارج ہونے والے سیال کی کمی کو پانی پی کر پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کے 5 فوائد

حاملہ خواتین

حاملہ خواتین کو زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ خون کا بہاؤ بہتر ہو، کیلوریز کا زیادہ استعمال ہو اور دیگر جسمانی افعال درست طور پر کام کریں۔

پانی کی کمی کا پتہ کیسے چلایا جائے؟

اگر آپ کو پیاس کا احساس کم ہوتا ہے تو پیشاب کی رنگت سے بھی جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اگر پیشاب کی رنگت شفاف یا ہلکی زرد ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ جسم کو مناسب مقدار میں پانی دستیاب ہے البتہ گہری رنگت پر پانی پینا بہتر ہوتا ہے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025
2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

نومبر 22, 2025
ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

نومبر 22, 2025
BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

نومبر 20, 2025
BISE گوجرانوالہ میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

BISE گوجرانوالہ میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

نومبر 20, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025
2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

نومبر 22, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔