گرمیوں میں لیموں پانی جہاں دل کو سکون پہنچانے کا باعث ہے وہاں اس کے بےشمار طبی فوائد بھی ہیں۔ لیموں کا پانی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو تندرست رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
لیموں کا پانی آپ کی پیاس کو بجھاتا اور آپ کے امیونٹی سسٹم کو بھی بہتر بناتا ہے۔
آئیے آج ہم آپ کو گرمیوں میں لمیوں کا پانی پینے کے 5 زبردست فوائد بتاتے ہیں۔
ہاضمہ کی بہتری
روزانہ ایک گلاس لیموں کا پانی پینے سے آپ کا ہاضمہ درست رہے گا۔ یہ آپ کے موٹاپے کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
دل کی صحت کی بہتری
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کو دل کی بیماری اور فالج کے خطرے سے بچاتا ہے۔ وٹامن سی دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔
وزن میں کمی
لیموں کے پانی میں گھلنشیل پیکٹین فائبر ہوتا ہے جو آپ کے پیٹ کو بھرے رہنے کا احساس دلاتا ہے اور آپ کے میٹابولزم کو قدرے بڑھاتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
جلد کی بہتری
لیموں کا رس آپ کی جلد کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔ دانوں اور کیلوں سے چھٹکارا پانے کے لیے لیموں کا پانی ضرور پئیں۔
گرتے بالوں کو روکتا ہے
لیموں کے رس میں وٹامن سی ہوتا ہے جو بالوں کے لیے بھی مفید ہے۔ آپ اسے بالوں کے تیل سے پتلا کر کے سر کی خشکی کو کم کرنے کے لیے اپنے سر پر لگا سکتے ہیں اور بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے آپ اپنے ہیئر ماسک کے ساتھ بھی ملا سکتے ہیں۔