وفاقی حکومت نے اسمارٹ فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر بیرون ملک سے امپورٹ ہونے والے موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں 5 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے امپورٹ ہونے والے موبائلز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
حکومت کی جانب سے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ اندرون ملک موبائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے امپورٹ پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے بعد شناختی کارڈ پر باہر سے بھجوائے گئے 100 سے 200 ڈالر تک کے اسمارٹ فونز کی کسٹم ڈیوٹی 6 ہزار روپےسے بڑھا کر11 ہزار اور 561 روپے مختص کی گئی ہے جبکہ جن موبائل فونز کی قیمت 201 سے 350 ڈالر تک ہے ان کے لئے کسٹم ڈیوٹی 16ہزار401 روپے ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
مزید برآں، جو موبائل 351 ڈالر سے500 ڈالر مالیت کے ہیں ان کی قیمت 22ہزار715 سے بڑھا کر 28ہزار820 روپے جبکہ 500 ڈالر سے زائد مالیت کے اسمارٹ فونز پر کسٹم ڈیوٹی 46 ہزار 277 روپے کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نئے ٹیرف کے مطابق اب بیرون ملک سفر کرکے آنے والے مسافر اپنے پاسپورٹ پر صرف ایک فون رجسٹر کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، جو لوگ 60 دن کے اندر بیرون ملک سفر کر کے آتے ہیں، ان کے لئے بھی موبائل رجسٹریشن کی کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے۔