کیا وفاق کے بعد پنجاب کی سیاست میں بھی کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے؟ اڑتی اڑتی خبر ملی ہے کہ پنجاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سرپرائز کی تیاریاں جاری ہیں۔
سماء کے صحافی عباس شبیر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ خبر بریک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہنگامی طور پہ آج اسلام آباد بلا لیا ہے۔
میری اطلاعات کے مطابق عمران خان پنجاب میں کچھ کرنے جا رہے ہیں !!!
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) April 4, 2022
انہوں نے مزید بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق عمران خان پنجاب میں بھی کچھ بڑا کرنے جا رہے ہیں۔
پنجاب کا سیاسی محاز اور اپشنز
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) April 4, 2022
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد بلالیا !!!
وزیر اعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اسلام آباد بلا لیا
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) April 4, 2022
پنجاب اسمبلی کے مناظر !!!! pic.twitter.com/NeICMPJ8OL
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) April 4, 2022
میری اطلاعات کے مطابق پنجاب کی نمبر گیمز بارے وزیر اعلی اور میاں محمود الرشید وزیر اعظم کو بریف کریں گے !!گورنر پنجاب بھی آئندہ لائحہ بارے اپنی تجاویز دیں گے!! پنجاب کے حوالے سے سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی!!
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) April 4, 2022
صحافی عباس شبیر نے اپنی ٹویٹ کی سیریز میں مزید لکھا کہ وزیر اعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اسلام آباد بلا لیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ اپشنز پر مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم نے دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا
انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق پنجاب کی نمبر گیمز بارے وزیر اعلی اور میاں محمود الرشید وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب بھی آئندہ لائحہ بارے اپنی تجاویز دیں گے اور پنجاب کے حوالے سے سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔