مشہور ویب سائٹ ڈبلیو اے میٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، ایپل پلیٹ فارم کے لیے وائس نوٹ پلیئر کو رول آؤٹ کرنے کے بعد، میٹا کی ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وہی خصوصیت واٹس ایپ ویب ورژن میں بھی دستیاب کر دی ہے۔
گلوبل وائس نوٹ پلیئر واٹس ایپ وائس نوٹ چلانے کے لیے موجودہ فیچر میں ایک نئی تبدیلی ہے جو صارفین کو آڈیو سنتے ہوئے دیگر فنکشنز پر سوئچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
تاہم، واٹس ایپ نیوز ٹریکر نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ واٹس ایپ نے تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کے تحت یہ فیچر واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے بھی جاری کیا ہے۔
اپ ڈیٹ میں نیا کیا ہے؟
ہم جانتے ہیں کہ جب ہم چیٹ سے باہر نکلتے ہیں تو آڈیو نوٹ فوری طور پر چلنا بند ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس فیچر اپ ڈیٹ کے ساتھ، واٹس ایپ ویب صارفین آڈیو سننے کے ساتھ ساتھ دیگر افرادکی چیٹ پر بھی جا سکیں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی بھی اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔