کیا واقعی ایران میں آیت اللہ خمینی کا گھر نذر آتش ہوا ہے؟
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ایران کے 1979 کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی کے گھر کو آگ لگتی دکھائی دے رہی ہے جس میں کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسے مظاہرین نے نذر آتش کر دیا ہے تاہم اس دعوے کو سرکاری میڈیا نے مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | امریکہ کی پاکستان کے لئے دس ملین ڈالر کی امداد منظور
یہ بھی پڑھیں | پہلی سعودی خاتون اگلے سال سپیس پہ جائے گی
تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز اور اے ایف پی دونوں نے جمعے کے روز ان ویڈیو کلپس کے مقامات کی تصدیق کی ہے جن میں مرحوم رہنما کے گھر کو آگ لگائی گئی ہے جس میں حکومت مخالف مظاہرین کے ہجوم نے صوبہ مرقزی کے شہر خمین میں مارچ پاسٹ کیا ہے۔
آیت اللہ خمینی کا گھر محفوظ ہے
اس کے برعکس، نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے آیت اللہ خمینی کے گھر کو آگ لگانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے باہر بہت کم لوگ جمع تھے لیکن ان کا گھر محفوظ ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے نے کہا کہ رپورٹ جھوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم انقلاب کے بانی مرحوم کے گھر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔
خبر رساں ادارے آزادانہ طور پر ان تاریخوں کی تصدیق نہیں کر سکے جب یہ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ ایکٹوسٹ نیٹ ورک 1500 تسویر نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔
یاد رہے کہ ایران کے مرحوم رہنما آیت اللہ خمینی کے گھر کو 1989 میں ان کی موت کے بعد میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔