سیاستدان قانون سے زیادہ طاقتور کیوں؟
سیاست دانوں اور عوامی عہدوں کے حامل افراد کو عام طور پر ٹکٹ خریدنے یا کسی بھی سروس کے حصول کے لئے قطار میں کھڑے نہیں دیکھا جاتا ہے کیونکہ وی آئی پی لوگ اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ یہ لوگ پاکستان میں قانون کو نظرانداز کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ وزراء اور بیوروکریٹس جب سڑکوں پر نکلتے ہیں تو گاڑیوں کے قافلے ان کے پیچھے آتے ہیں اور جب وہ سرکاری دفاتر میں پہنچتے ہیں تو سیکورٹی کلیئرنس کے تحت احاطے ویران ہوتے ہیں، تاہم حالیہ واقعہ کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ کیونکہ یہ واقعہ پاکستان نہیں کینیڈا ہے۔
یہ بھی پڑھیں |مردان میں مفت آٹے پر بھگدڑ، متعدد زخمی
کیا مراد علی شاہ کینیڈا میں ڈرائیونگ لائسینس کے لئے لائن میں کھڑے ہیں؟
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو اور کچھ کلکس گردش کر رہے ہیں جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک خاتون کے ساتھ قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ کلپ کی سچائی ابھی تک معلوم نہیں ہے لیکن ڈرائیونگ لائسنس پر نظر آنے والا شخص وزیراعلیٰ سندھ اور پی پی پی رہنما مراد علی شاہ سے غیر معمولی مماثلت رکھتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق مراد علی شاہد کو جنوب مشرقی اونٹاریو میں کینیڈا کے شہر کچنر میں واقع ڈرائیونگ لائسنس پر نیلے ڈینم کے ساتھ سیاہ جیکٹ پہنتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس پر عوامی تبصرے سامنے آئے ہیں۔
فواد چوہدری اور صارفین کی تنقید
جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس کلپ پر تبصرے شروع کر دئیے جس میں اس لحاظ سے مراد علی شاہ پر تنقید کی گئی کہ یہ سیاستدان پاکستان میں ہر پروٹوکول لیتے اور کبھی لائن میں کھڑے ہونے کا تصور نہیں کرتے لیکن بیرون ملک ہر قانون فالو کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ہیش ٹیگ شیم کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کوئی بیرون ملک بیک اپ پلان بنا رہا ہے۔ ریاست پاک میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان لوگوں کی بے حسی حد سے باہر ہے۔