پاکستان –
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی کرنسی نوٹوں کے "نئے ڈیزائن” کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نئے پلاسٹک کے نوٹوں کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔
یہ دعوہ ٹوئٹر پر مختلف صارفین کی جانب سے کیا گیا ہے۔
نئے کرنسی نوٹوں پر مشتمل ٹویٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کچھ وجوہات کی بنا پر جلد پلاسٹک کے کرنسی نوٹ شائع کرے گا جس کی ایک وجہ جعلسازی سے بچنا بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
تاہم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پیر کو دیر گئے واضح کیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
مرکزی بینک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے کچھ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف ہاکستان واضح طور پر خبروں کی تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ اس وقت ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔