قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں۔ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان ہیں۔
بابر اعظم کا حالیہ فارم پڑوسی ملک بھارت میں بھی زیر بحث ہے کیونکہ ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں۔
لیکن اس وقت کرکٹ کی دنیا پر راج کرنے والے بابر اعظم کے مداح انہیں جلد دولہا بنتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بابر اعظم کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان نے توشہ خانہ تحائف دبئی میں بیچے، وزیر اعظم شہباز شریف کا الزام
تاہم پاکستان کے ایک ڈرائنگ آرٹسٹ نے مداحوں کی یہ خواہش پوری کردی۔
جی ہاں، انسٹاگرام پر آکاش ننجانی نامی صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلہا کے طور پر ایک شاندار خاکہ بنایا ہے۔
یڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرٹسٹ نے لال پنسل سے بھارتی دولہے کے روپ کا خاکہ بنایا یے جسے انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔