میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر اب آپ فون کو کونیکٹ رکھے بغیر ایک ساتھ چار ڈیوائسز کو لنک کر سکتے ہیں جبکہ اس سے پہلے ایک وقت میں صرف ایک فون لنک ہو سکتا تھا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ طور پر پڑھا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا واٹس ایپ کسی اور ڈیوائس سے لنک ہے جہاں سے آپ کے میسجز پڑھے جا رہے ہیں۔
لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اپنے واٹس ایپ سے کونیکٹڈ ڈیوائسز کو لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں۔
اپنی پرائیویسی کو لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے واٹس ایپ پر متعدد ڈیوائسز پر لاگ ان کیا ہے اور آپ اس سے لاگ آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، تو آئیے جانتے ہیں کہ اس کا کیا طریقہ کار ہے۔
جی تو آپ اپنے فون، کمپیوٹر، یا پورٹل ڈیوائس سے واٹس ایپ ویب یا واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ سے لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں۔
اپنے کمپیوٹر یا پورٹل سے واٹس ایپ لاگ آؤٹ کرنے کا طریقہ
– واٹس ایپ ویب یا واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کھولیں۔
یہ بھی پڑھیں | بائیو فلاک ٹیکنالوجی کیا ہے؟ جانئے اس کے بارے میں
– اپنی چیٹس کی فہرست کے اوپر مینیو> لاگ آؤٹ پر کلک کریں۔
اپنے فون سے واٹس ایپ لاگ آؤٹ کرنے کا طریقہ
اپنے فون پر واٹس ایپ کھولیں۔
اینڈرائیڈ: مزید اختیارات > لنک کردہ آلات پر ٹیپ کریں۔
آئی فون: واٹس ایپ سیٹنگز پر جائیں > لنکڈ ڈیوائسز پر ٹیپ کریں۔
ایک ڈیوائس کو سیلیکٹ کریں اور لاگ آؤٹ پر کلک کر دیں۔
واٹس ایپ فی الحال ان خصوصیات کو سپورٹ نہیں کرتا ہے۔
اول۔ اگر آپ کا بنیادی فون آئی فون ہے تو منسلک آلات پر چیٹس کو صاف کرنا یا حذف کرنا۔
دوم۔ کسی ایسے شخص کو میسج کرنا یا کال کرنا جو اپنے فون پر واٹس ایپ کا بہت پرانا ورژن استعمال کر رہا ہو۔
سوم۔ منسلک آلات پر لائیو لوکیشن دیکھنا۔
چہارم۔ منسلک آلات پر براڈکاسٹ لسٹ بنانا اور دیکھنا۔